کراچی / پشاور: کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اور اس سے بچاؤ کے لئے سندھ حکومت نے کل سے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جب کہ خیبر پختون خوا میں جزوی طور پر لاک ڈاؤن کردیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا جس میں صوبے میں بڑھتی ہوئی کورونا کی لہر کے باعث کورونا سے بچاؤ کے لیے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ صوبے بھر میں تمام صنعتیں، ادارے، دکانیں بند رہیں گی تاہم اشیائے ضروریہ کی چیزوں پر اس کا لاک ڈاؤن کا اطلاق نہیں ہوگا، سبزی، پھل، دودھ، بیکری، میڈیکل اسٹورز، راشن کی دکانیں کھلی رہیں گی۔