لندن پولیس نے قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کی تحقیقات بند کردیں

تازہ ترین

تازہ ترین

London police ‘shut’ inquiry in Qazi Faez Isa vehicle attack case

لندن: پولیس نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر مبینہ حملے کی تحقیقات ناکافی شواہد کی بنیاد پر بند کر دی ہیں۔

کراؤن پراسیکیوشن سروس نے مبینہ طور پر کیس کو عدالت میں لے جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ دستیاب شواہد کسی مجرم کو سزا دلانے کے لیے کافی نہیں ہیں۔

لندن پولیس اور پاکستان ہائی کمیشن کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مقدمہ ناکافی شواہد کی بنیاد پر بند کر دیا گیا ہے کیونکہ یہ قانونی تقاضے پورے نہیں کر رہا تھا۔

عمران خان کی 14 دسمبر کیلئے نئی دھمکی، سول نافرمانی کا کیا مطلب ہے؟

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے لندن میں سابق چیف جسٹس کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تھی، جو پاکستان ہائی کمیشن کی ملکیت تھی۔ ان کارکنوں نے گاڑی کی کھڑکیاں توڑنے کی بھی کوشش کی اور قاضی فائز عیسیٰ کی کار کو دیکھتے ہی نعرے لگائے اور اس کے ساتھ دوڑتے رہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو حملہ آوروں کی فوری شناخت کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان ہائی کمیشن لندن نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کے حوالے سے کسی کا نام لیے بغیر باضابطہ شکایت درج کرائی تھی۔

Related Posts