لانگ مارچ حملہ، زخمی ہونے والے فیصل جاوید کا بیان سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

لانگ مارچ حملہ، زخمی ہونے والے فیصل جاوید کا بیان سامنے آگیا
لانگ مارچ حملہ، زخمی ہونے والے فیصل جاوید کا بیان سامنے آگیا

گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے میں پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ میں پی ٹی آئی رہنماء سینیٹر فیصل جاوید خان بھی زخمی ہوئے۔ تحریک انصاف کے رہنماء رہنما فیصل جاوید نے کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ چہرے کے پاس سے گولی چھوتے ہوئے گزری،ساتھیوں کی فکر ہے۔

فیصل جاوید خان نے بعد ازاں اسپتال کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان خیریت سے ہیں، ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں:لانگ مارچ، کنٹینر کے قریب فائرنگ، عمران خان سمیت متعدد رہنما زخمی

انہوں نے کہا کہ عمران خان خیریت سے ہیں، سب ساتھیوں کیلئے دعا ہے، اس واقعے کی انکوائری ہونی چاہیے، ہمارے حوصلے بلند ہیں، آزادی کی تحریک اب رکے گی نہیں۔

Related Posts