نوکری کی تلاش میں ہو؟ پاکستان ریلوے میں بھرتی کا سنہری موقع ہاتھ سے مت جانے دیں

تازہ ترین

تازہ ترین

Job Opportunities in Pakistan
(فوٹو؛ فائل)

وفاقی حکومت نے پاکستان ریلوے میں ایک ہزار نئے ملازمین کی بھرتی کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد محکمہ کے مختلف اہم عہدوں کو پر کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھرتی تین مختلف آسامیوں کے لیے کی جائے گی۔ ان میں سے 81 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کیلئے مختص ہیں جن کیلئے کم از کم تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ مقرر کی گئی ہے، اس میں69 مردوں،8 خواتین اور4 اقلیتوں کے کوٹے کے تحت مخصوص ہیں۔

اس کے علاوہ 914 کانسٹیبلز کی بھرتی بھی کی جائے گی جن کیلئے تعلیمی معیار میٹرک (کم از کم سی گریڈ) ہے۔ ان میں 789 مرد، 89 خواتین اور 39 اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستیں ہیں۔

پاکستان ریلوے ملک کی بڑی سرکاری اداروں میں سے ایک ہے جو سالانہ اربوں روپے کا محصول حکومت کو فراہم کرتا ہے۔

موجودہ بے روزگاری کے باعث اور سرکاری ملازمتوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے ان آسامیوں کے لیے سخت مقابلے کی توقع ہے جہاں ہزاروں امیدوار محدود آسامیوں کے لیے درخواست دیں گے۔

Related Posts