کراچی میں عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت عروج پر ہے لیکن رواں سال جانوروں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ شہریوں کے لیے قربانی کو مشکل بنا رہا ہے۔
جانوروں کے بیوپاریوں کے مطابق، جانور پالنے کے اخراجات، ٹرانسپورٹ، ٹیکسز اور چارے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے جانور مہنگے ہو گئے ہیں۔
چھوٹے جانوروں کی قیمت 40 ہزار سے شروع ہو رہی ہے جبکہ درمیانے درجے کے بکرے 50 ہزار سے زائد میں فروخت ہو رہے ہیں۔
گائے اور بچھیا کی قیمت 1 لاکھ 40 ہزار سے شروع ہو کر 10 سے 20 لاکھ روپے تک جا رہی ہے۔ اونٹ کی قیمت بھی 3 لاکھ سے اوپر جا چکی ہے۔
شہریوں نے شکایت کی ہے کہ جانوروں کی قیمتوں پر کوئی حکومتی کنٹرول نہیں، ہر بیوپاری اپنی مرضی کی قیمت طلب کر رہا ہے۔ سودے بحث و مباحثے کے بعد طے ہو رہے ہیں۔بیوپاریوں کا ماننا ہے کہ مہنگائی کے اس ماحول میں بھی کراچی میں اچھا منافع ملنے کی توقع ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








