اگر آپ بھی ایمازون پرائم ویڈیو پر مسلسل اسکرول کرتے کرتے اکتاہٹ محسوس کرتے ہیں اور کوئی ایسی چیز ڈھونڈ رہے ہیں جو واقعی دیکھنے کے قابل ہو، تو اگر آپ کو کتابوں پر مبنی کہانیاں پسند ہیں، ایسی کہانیاں جن میں گہرائی ہو اور کردار حقیقی محسوس ہوں تو پھر آپ کو ایمازون پرائم پر موجود کتابوں پر مبنی تین بہترین سیریز ضرور دیکھنی چاہئیں۔
یہ لیجئے ایمازون پرائم پر آپ کی مطلوبہ تین بہترین سیریز
اسکارپیٹا

“اسکارپیٹا” کی کہانی ڈاکٹر کے اسکارپیٹا کے گرد گھومتی ہے، جو ایک غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل فارنزک پیتھالوجسٹ ہیں۔ وہ سائنس، منطق اور اپنی بصیرت کی مدد سے پیچیدہ جرائم کو حل کرتی ہیں۔ ہر قسط میں پراسرار اموات، چھپے ہوئے سراغ اور خطرناک مجرموں کے ساتھ نفسیاتی کشمکش دکھائی جاتی ہے۔
تاہم یہ شو صرف جرائم حل کرنے تک محدود نہیں۔ اس میں اس بات کو بھی دکھایا گیا ہے کہ روزانہ موت کا سامنا کرنے کا انسان پر جذباتی اثر کیا ہوتا ہے اور سچائی تک پہنچنے کی ذمہ داری کس طرح تنہائی کا احساس پیدا کرتی ہے۔
56 ڈیز

سیارا وائز (ڈوو کیمرون) اولیور کینیڈی (ایون جوگیا) پرائم ویڈیو
“56 Days” 56 ڈیز بنیادی طور پر ایک محبت کی کہانی ہے جو آہستہ آہستہ ڈراؤنے خواب میں بدل جاتی ہے۔ ابتدا میں سب کچھ سادہ لگتا ہے۔ ڈبلن میں دو اجنبی ملتے ہیں اور جلد ہی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں لیکن جب اچانک لاک ڈاؤن لگ جاتا ہے اور وہ مختصر جان پہچان کے بعد ایک ساتھ رہنے پر مجبور ہو جاتے ہیں تو ان کے تعلق میں دراڑیں پڑنا شروع ہو جاتی ہیں۔
یہ سیریز اپنی کہانی کو مختلف ٹائم لائنز کے ذریعے آہستہ آہستہ کھولتی ہے۔ ہر قسط میں کبھی ان کی محبت کے آغاز کی جھلک دکھائی جاتی ہے اور کبھی 56 دن بعد اسی اپارٹمنٹ میں ایک لاش ملنے کے چونکا دینے والے واقعے تک پہنچا جاتا ہے۔
ریچر

ایلن رچسن بطور جیک ریچر۔ کریڈٹ: کرسٹوس کالوہوریڈس/ ایمیزون پرائم ویڈیو
آپ نے Reacher کے کردار جیک ریچر کے بارے میں یقیناً سنا ہوگا۔ دیگر سیریز کے سست رفتار معما خیز انداز کے برعکس یہ کہانی پہلے ہی ایپی سوڈ سے بھرپور ایکشن کے ساتھ شروع ہو جاتی ہے۔
کہانی جیک ریچر نامی سابق فوجی تفتیش کار کے گرد گھومتی ہے جو ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرتا ہے اور جرائم اور بدعنوانی کا پردہ چاک کرتا ہے۔ جب وہ ایک چھوٹے سے قصبے میں پہنچتا ہے تو اسے فوراً قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ اب اسے نہ صرف اپنی بے گناہی ثابت کرنا ہوتی ہے بلکہ اس سے بھی بڑی سازش کا پردہ بھی چاک کرنا پڑتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








