ایل پی جی کی قیمت میں 40 روپے فی کلو اضافے سے گھریلو سلنڈر مزید مہنگا ہو گیا ہے۔
ایل پی جی ڈیلرز نے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ قیمتوں میں اضافہ بلاجواز ہے، اوگرا نے جنوری کے لیے گھریلو سلنڈر کی سرکاری قیمت 3026 اور فی کلو 256 روپے مقرر کی تھی، لیکن مافیا مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کر رہا ہے۔
گیس کی مصنوعی قلت نے قیمت 300 روپے فی کلو تک دھکیل دی جس کے باعث گھریلو سلنڈر 3450 سے 3550 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں جبکہ اوگرا اور حکومت خاموش اور بے بس ہے۔
رپورٹس بتاتی ہیں کہ گیس ملک میں کہیں بھی سرکاری قیمت پر دستیاب نہیں ہے۔
دوسری جانب ایل پی جی کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافے کے خلاف گیس صارفین سراپا احتجاج ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ اوگرا اور سرکاری اداروں کی ملی بھگت سے ہو رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








