آج کل گھر پر ہی ابدی نیند سو رہا ہوں۔لکی علی نے موت کی خبر ہوا میں اڑا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

آج کل گھر پر ہی ابدی نیند سو رہا ہوں۔لکی علی نے موت کی خبر ہوا میں اڑا دی
آج کل گھر پر ہی ابدی نیند سو رہا ہوں۔لکی علی نے موت کی خبر ہوا میں اڑا دی

بھارتی پاپ گلوکار اور اداکار لکی علی نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش موت کی خبر ہوا میں اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ میں زندہ اور صحت مند ہوں اور آج کل گھر پر ہی ابدی نیند سو رہا ہوں۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پراپنے پیغام میں کورونا وائرس کا شکار ہو کرجاں بحق ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے گلوکار لکی علی نے کہا کہ میری طبیعت بہتر ہے اور میں گھر پر ہی طویل اور نہ ختم ہونے والی نیند سو رہا ہوں۔

بھارتی گلوکار لکی علی نے ملک میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے تناظر میں امید کی کہ عوام گھروں پر اور محفوظ ہوں۔ لکی علی نے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ اس مشکل وقت میں خدا تعالیٰ ہماری مدد فرمائے۔ 

lucky ali

یاد رہے کہ اِس سے قبل سینئر اداکارہ نفیسہ علی نے بھارتی گلوکار لکی علی کی وفات کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ کے پاپ اسٹار لکی کی صحت اچھی ہے۔

 نفیسہ علی نے حال ہی میں دئیے گئے ایک بیان میں کہا کہ لکی علی اپنے بنگلور میں واقع فارم ہاؤس میں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ رہائش پذیر ہیں جن سے میری منگل کے روز سہ پہر کے وقت بات چیت ہوئی۔

Related Posts