آن لائن لوڈو گیم پر سٹہ، دوست نے معمولی رقم نہ دینے پر دوست کو ہتھوڑے مار کر قتل کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

آن لائن لوڈو
(فوٹو: آن لائن)

بھارتی شہر علی گڑھ میں آن لائن لوڈو گیم پر رقم کے جھگڑے کے بعد دوست نے معمولی رقم نہ دینے پر دوست کو ہتھوڑے مار کر قتل کردیا ہے۔ پولیس نے مقتول کے دوست کو گرفتار کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق 5نومبر کو ہونے والے قتل کا شراغ 13نومبر کو ملا۔ ایس پی امرت جین کا کہنا ہے کہ دنیش کمار نامی نوجوان 5نومبر کو ایمپلائمنٹ آفس جانے کا کہہ کر گھر سے نکلا تو واپس گھر نہیں لوٹ سکا۔

طویل وقت تک نوجوان کی تلاش میں ناکام اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن میں نوجوان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرادی۔ 13نومبر کو نہر کے قریب سے مقتول کا ڈھانچہ، کپڑ ے اور چپل برآمد ہوئی۔

پولیس نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے کر معاملے کی تفتیش کو آگے بڑھایا۔ متوفی کی موٹر سائیکل کو جنگل میں گھاس کے مابین چھپایا گیا تھا۔ پولیس نے جسمانی شواہد کی بنیاد پر مقتول کے دوست کو گرفتار کرلیا۔

تیس سالہ وشنو نے قتل کا اعتراف کرنے کے بعد بتایا کہ دونوں دوست آن لائن لوڈو گیمز پر سٹے لگا کر جوا کھیلتے تھے۔ پہلے راؤنڈ میں وہ دنیش سے تقریباً 7000روپے جیت گیا تھا، تاہم دنیش نے رقم دینے کی بجائے ٹال مٹول سے کام چلایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے الزام عائد کیا ہے کہ مقتول نے اسے گالیاں دیں اور دھمکایا۔ 3نومبر کو بھی دونوں نے دوبارہ لوڈو پر جوا کھیلا۔ اور مقتول مزید 10ہزارروپے ہار گیا۔ اس کے بعد دونوں دوستوں میں 17ہزار روپے کی رقم پر جھگڑا ہوا۔

ملزم نے ذاتی رنجش کے باعث مقتول کو پل کے قریب سر پر ہتھوڑے اور ڈنڈے کے متعدد وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ لاش نہر کے پاس پھینک کر مقتول کی موٹر سائیکل کو بھی ایک نہر کے قریب چھپا دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts