کراچی ایکسپو میں “میڈ اِن ایران” نمائش جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کی اقصادی شہ رگ شہر کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ایرانی مصنوعات کی چار روزہ “میڈ اِن ایران” نمائش کا آغاز ہو گیا۔ 

جمہوری اسلامی ایران کے زیر اہتمام کراچی ایکسپو سینٹر میں ایرانی مصنوعات کی چار روزہ “میڈ اِن ایران” نمائش کا آغاز ہو گیا، نمائش کا افتتاح گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کیا، افتتاحی تقریب میں ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان، ایران ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن کے سربراہ علی رضا پیمان پاک، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عرفان اقبال شیخ سمیت بڑی تعداد میں ایرانی اور پاکستانی حکام و کاروباری شخصیات بھی ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان میں افیون کی ایک بڑی فصل تباہ کر دی گئی

“میڈ اِن ایران” نمائش اٹھارہ جنوری تک جاری رہے گی۔ ’’میڈ ان ایران‘‘ نمائش میں 75 ایرانی کمپنیوں کے 80 سے زائد اسٹال لگائے گئے ہیں۔

نمائش میں شامل ایرانی کمپنیوں کی جانب سے تیل اور گیس، پیٹرو کیمیکل کی صنعتیں، پانی و بجلی کی صنعتیں، کھانے پینے کی اشیا (ڈیری، دودھ، مٹھائیاں اور چاکلیٹ)، خاردار تاریں، پولیمر مصنوعات، ٹائلیں اور سیرامکس، جستی تاریں، کان کنی، اسٹیل، کاپر اور اس سے منسلک صنعتیں، تعمیراتی سامان، زرعی مصنوعات، مختلف مشینری، پیکیجنگ مصنوعات، گھریلو آلات، قالین، ٹیکسٹائل و دیگر مصنوعات نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایران کے ساتھ دوطرفہ کاروباری سرگرمیوں، سرمایہ کاری، صنعتکاری اور تجارت کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، پاکستانی تاجر و صنعتکار برادری ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو اس کی حقیقی صلاحیت کے مطابق بڑھانے میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہے۔ 

Related Posts