مدینہ مسجد گرانے کافیصلہ ناقابل قبول،سازشوں کا ملکر مقابلہ کرینگے، مفتی تقی عثمانی

تازہ ترین

تازہ ترین

Madina Mosque demolation decision is unacceptable: Mufti Taqi Usmani

کراچی :معروف عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا ہے کہ مدینہ مسجد کو گرانے جیسے دس فیصلے بھی آجائیں تسلیم نہیں،سازشوں کا ملکر مقابلہ کرینگے۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت جامعہ دارالعلوم کراچی میں صدر وفاق المدارس مولانا مفتی محمد تقی عثمانی کی صدارت میں خدمات مدارس دینیہ کنونشن منعقد ہوا۔

اس موقع پر صدر وفاق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دینی مدارس کے خلاف ہونی والی سازشوں کا ہم نے باہم مل کر مقابلہ کرنا ہے، ان شااللہ نصرت الٰہی ہمارے ساتھ شامل ہوگی اور الحمدللہ ایسے آثار ہیں کہ ہماری جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

مزید پڑھیں:ایک بارمسجد بن گئی تو اس کو ختم نہیں کیا جاسکتا، علماء نے طارق روڈ پر مسجد ڈھانے کی مخالفت کردی

صدر وفاق المدارس نے مدینہ مسجد طارق روڈ کے بارے میں فیصلہ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چالیس سال سے قائم مدینہ مسجد کو گرانے کا فیصلہ جو دیا گیا،یہ ایسا فیصلہ ہے جس سے ہر مسلمان کا دل رنجیدہ ہوا ہے،اس فیصلے میں بعض قانونی نکات کا لحاظ نہیں کیا گیا،اس طرح کے دس فیصلے آجائیں ہماری قوم تسلیم نہیں کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ خدانخواستہ اس فیصلے کو برداشت کرلیا تو نجانے یہ سلسلہ کہاں تک جائے گا۔

دوسری جانب جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء اور ضلع کیماڑی کراچی کے امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ مدینہ مسجد طارق روڈ کا ہر صورت میں دفاع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی جان دے سکتے ہیں،مسجد کو شہید کرنے یا ایک اینٹ بھی گرانے نہیں دیں گے۔عدالت عالیہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ جمعیت علماء اسلام مسجد کے تحفظ کیلئے ہرممکن حد تک جائے گی۔

بنی گالا اور حیات ریزیڈنسی ریگولائز ہوسکتی ہیں تو اللہ کا گھر کیوں نہیں؟ مسجد کے تحفظ میں جانیں نچھاور کرنے کو تیار ہیں۔

Related Posts