ریاض: مدینہ اور آس پاس کے صحرا کے علاقوں میں صبح سویرے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مقامی سطح پر سیلاب اور بڑی مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔
بارش کے ساتھ بجلی اور گرج بھی شامل ہے اور مختلف مقامات سے اولے گرنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
حکام نے جاری خطرناک موسمی حالات کی وارننگ جاری کی ہے اور رہائشیوں اور زائرین کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ بارش کے باعث سڑکوں پر نظر میں کمی آئی ہے، جس سے علاقے میں آمد و رفت مزید مشکل ہوگئی ہے۔
سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے قریبی شہروں جدہ اور مکہ کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ الرٹ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آنے والے گھنٹوں میں مزید تیز بارش، تیز ہوائیں اور ان علاقوں میں عارضی سیلاب کا خطرہ ہے۔
چلتا تو پہلے بھی نہیں تھا، دو دن کیلئے فون سروس اور انٹرنیٹ بالکل بند
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش آج دن بھر جاری رہ سکتی ہے جبکہ شام تک حالات میں بتری کی توقع ہے۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ضرورت کے بغیر گھروں میں رہیں اور سیلاب کے خطرے والے علاقوں سے دور رہیں۔
حکام نے خاص طور پر نچلے علاقوں میں رہنے والوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ عارضی سیلاب کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔ ایمرجنسی سروسز کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








