30وینٹی لیٹرز غائب ہونے کے اسکینڈل کی تحقیقات روکنے کیلئے مافیا سرگرم ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

مزید 466وینٹی لیٹر تمام صوبوں کو پہنچا دیئے گئے ہیں، این ڈی ایم اے
مزید 466وینٹی لیٹر تمام صوبوں کو پہنچا دیئے گئے ہیں، این ڈی ایم اے

کراچی: کورونا وائرس کے لیے بنائے گئے قرنطینہ سینٹرز کے لیے خریدے گئے ایک ارب سے زائد کے 30 وینٹی لیٹرز اور دیگر طبی آلات غائب ہونے کے اسکینڈل کی تحقیقات میں اکاؤنٹ افسر خلیل احمد بھٹو نے اپنے آپ کو بچانے کے لیے مبینہ رشوت کی پیشکش کرنا شروع کردیں۔

واضح رہے کہ اسکینڈل میں ملوث محکمہ صحت کے اسٹور کیپر شاہ نواز کا بھی تبادلہ کورنگی اسپتال کردیا گیا۔تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے والی مافیا کا سیکریٹری صحت سندھ پر دباو بڑھنے لگا۔

ذرائع کے مطابق اکاؤنٹ آفیسر نے اپنے آپ کو بچانے کیلئے تحقیقاتی ٹیم کو سیکشن افسر کی وساطت سے ایک کروڑ20لاکھ روپے کی پیشکش کردی۔ اسکینڈل کی تحقیقات کے مطابق 30وینٹی لیٹرز سمیت دیگر قیمتی سامان غائب ہے۔ جس کی رقم ایک ارب روپے کے قریب بتائی جاتی ہے۔

حکومت سندھ اتنے بڑے میگا اسکینڈل کی تحقیقات اس انداز سے نہیں کررہی ہے جیسا کہ تحقیقاتی حلقوں کے مطابق تحقیقات ہونی چاہئے۔ خلیل بھٹو کی فائل سیکریٹری صحت کی میز پر رک گئی۔

کورونا ایکسپوسینٹر قرنطینہ سمیت کراچی میں کروڑوں روپے کے مبینہ غبن کے الزام میں ملوث تیسرے ملزم محکمہ صحت کراچی کے اسٹور کیپر شاہنواز باجوہ کو پیرکے روز ان کے عہدے سے ہٹا کر ان کا تبادلہ سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی میں کردیا گیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی جو وزیراعلیٰ سندھ کی واضح ہدایت کے مطابق کویڈ 19میں کروڑوں روپے کے سرکاری خزانے کو لوٹنے والوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے بہت دباؤ میں بتائے جارہے ہیں،کیونکہ صوبائی سیکریٹریٹ میں مذکورہ میگا اسکینڈل کے حوالے سے ماتحت عملہ واضح طور پر دو گروپوں میں منقسم ہوگیا ہے۔

صحت مافیا ملوث ملزمان سے بھاری رقوم کے عوض جو تین سے پانچ کروڑ روپے تک بتائی جاتی ہے یہ رقم بطور رشوت وصول کرکے تحقیقات کو بند کرانے کیلئے کوشاں ہے،تاہم صوبائی محکمہ صحت کے چند ایماندار افسروں کا ایک گروپ سیکریٹری صحت سے تعاون کرکے کرونا جیسی بیماری کے فنڈز میں مبینہ غبن کرنیوالے عناصر کو قانون کے مطابق سزا دلوانے کیلئے کوشاں ہے۔

ذرائع کے مطابق پیر کے روز پی ایم آئی کے سیکشن افسر سلیم راجپر نے اسکینڈل میں ملوث اکاؤنٹ آفیسر خلیل بھٹو کی میڈیکل بورڈ کی فائل سیکریٹری صحت کی میز پر پہنچانے کے ساتھ ہی میڈیکل گراؤنڈ پر خلیل بھٹو کو تحقیقات سے نکلوانے کے عوض ایک کروڑ 20لاکھ روپے کی پیشکش کا پیغام بھی بلواسطہ پہنچادیا ہے۔

آخری اطلاعات کے مطابق خلیل بھٹو کی فائل مذکورہ پیشکش کے باوجود پیرکے روز تاحال سیکریٹری صحت کی میز سے آگے نہیں بڑھ سکی ہے۔

Related Posts