کراچی کی سڑکوں پر مافیا کا راج! روڈ پر پتھارے داروں پر قبضہ؛ دیکھیں پولیس افسر پر تشدد کی ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

کراچی کے مصروف تجارتی علاقے صدر میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ٹریفک پولیس کے ایک افسر نے سڑک کنارے موجود پتھارے دار سے اپنا ٹھیلہ ہٹانے کو کہا کیونکہ یہ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بن رہا تھا۔

ٹریفک پولیس اہلکار کی ہدایت پر پتھارے دار عبدالقادر غصے میں آ گیا اور پولیس افسر پر شدید جسمانی تشدد کیا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پتھارے دار نے پولیس افسر کو زور سے دھکا دیا اور اسے زمین پر گرا دیا۔ اس دوران افسر پر تشدد کیا گیا اور معاملہ کافی شدت اختیار کر گیا تاہم دیگر دکانداروں اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کی مداخلت سے صورتحال کچھ قابو میں آئی۔

پولیس کا ایکشن:

صدر پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کیا اور مرکزی ملزم عبدالقادر کو گرفتار کر لیا۔ اس کے ایک ساتھی نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تھی جس کی تلاش جاری ہے۔

افسوسناک واقعہ سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہورہا جہاں عوام نے قانون کی حکمرانی اور سڑکوں پر غیر قانونی قبضوں کے خلاف شدید ردعمل ظاہر کیا۔

صدر جیسے علاقے میں برسوں سے یہی مسئلہ رہا ہے کہ ٹھیلہ والے اور دکاندار سڑکوں پر قبضہ کر کے ٹریفک کو شدید متاثر کرتے ہیں مگر اب تک اس کا کوئی مستقل حل سامنے نہیں آیا۔

Related Posts