کراچی: پاکستان کی سپراسٹار ماہرہ خان کو عورت مارچ کے مقبول نعرے میرا جسم میری مرضی کی حمایت کرنے پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
اداکارہ ماہرہ خان نے ایک ٹی وی شو میں میرا جسم میری مرضی نعرے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ’میرا جسم میری مرضی کے نعرے کا مطلب یہ نہیں کہ میں کپڑے پھاڑ کر بیٹھ جاؤں،اس کا مطلب یہ ہے کہ میں ایک مکمل انسان ہوں، یہ میرا جسم ہے اور میری مرضی ہے، اگر آپ مجھے دیکھ رہےہیں اور مجھے برا لگ رہا ہے تو یہ میری مرضی ہے کہ میں آپ کو کہوں کہ آپ مجھے نہ دیکھیں‘۔
مزید پڑھیں:ماہرہ خان کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
انہوں نے کہا کہ’ اگر آپ مجھےچھونا چاہ رہے ہیں تو میں آپ کی رپورٹ کردوں کیونکہ یہ میرا جسم ہے اور میری مرضی ہے، جب مجھے کوئی مسئلہ نہیں تو میں آپ کو اجازت دے سکتی ہوں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








