کراچی: پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ ماہرہ خان نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ رواں برس چھوٹی اسکرین پر واپس آئیں گی۔نجی چینل کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے ڈراموں میں واپسی سے متعلق آگاہ کیا۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ کورونا وباء سے متاثر ہونے کے باعث قرنطینہ میں گزارے وقت کا احوال سناتے ہوئے کہ ‘میری علامات بہت زیادہ تھیں اور بہت مشکل وقت تھا، الحمداللہ اب میں ٹھیک ہوں ‘۔انہوں نے لوگوں کو احتیاط اپنانے پر بھی زور دیا۔
ماہرہ خان نے بتایا کہ انہوں نے اس دوران اسکرپٹس پڑھے اور ان میں سے ایک اسکرپٹ ایم ڈی (مومنہ درید) پروڈکشن کی تھی۔ان کا کہنا تھا ‘انشااللہ رواں برس سال 2021 میں ڈراموں میں واپس آؤں گی’۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








