پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہورومعروف اداکارہ ماہرہ خان نے نئے اشتہار میں پائلٹ بن کر مداحوں کے دل جیت لیے جس میں انہیں سوشل میڈیا صارفین کو کار خریدنے کی ترغیب دلاتے دیکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے نئے ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکارہ ماہرہ خان نے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر 4 اشتہارات کی مختصر ویڈیوز شیئر کیں۔
انسٹا گرام پر 77 لاکھ فالوورز کی جانب سے ماہرہ خان کی مختصر دورانیے کی ویڈیوز پر حوصلہ افزاء تبصرے کیے گئے ہیں۔ ساتھی فنکاروں نے بھی ماہرہ کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کی کھل کر تعریف کی۔



گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








