ماہرہ خان نے فلموں سے وقفہ لے لیا، جانیں وجہ کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

ماہرہ خان
ماہرہ خان، فائل فوٹو

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ اس وقت فلموں سے وقفہ لے رہی ہوں۔

یہ بات اداکارہ نے اپنی نئی آنے والی فلم کے ٹریلر لانچ کے موقع پر کہی ہے۔

ماہرہ خان نے اپنے مستقبل کے منصوبوں سے متعلق کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس وقت فلمیں نہیں کر وں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ میں تھوڑا وقفہ لے رہی ہوں کیونکہ ایک سیریل کر رہی ہوں اور ایک ساتھ دو کام کرنا ممکن نہیں، جب تک کوئی زبردست پروجیکٹ نہیں آتا۔

انہوں نے جملہ ادھورا چھوڑ کر اشارہ دیا کہ آئندہ انتہائی سوچ سمجھ کر اور منتخب پروجیکٹس میں کام کروں گی۔

Related Posts