کراچی:معروف اداکارہ ماہرہ خان نے خود کو سوشل میڈیا سے علیحدہ کرنے کا اعلان کردیا، جبکہ کچھ عرصہ قبل عارضی دوری اختیار کرنے والی ادارکارہ مایا علی پھر سے سوشل میڈیا پر فعال ہوگئی ہیں۔
ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں ماہرہ خان نے کہاکہ وہ کچھ عرصے کے لیے سوشل میڈیا سے علیحدہ ہورہی ہیں۔ماہرہ نے مزید لکھا کہ ان وقتوں میں صبر، شکر اور توکل کو یاد رکھیں۔
دوسری جانب عارضی طور پر سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے والی اداکارہ مایا علی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر واپس آگئی ہیں۔اداکارہ مایا علی نے 7 اپریل کو سوشل میڈیا سے بریک لینے کا اعلان کیا تھا۔
معروف اداکارہ مایا علی نے اپنے چاہنے والوں کو سوشل میڈیا سے بریک لینے کی یہ وجہ بتائی تھی کہ وہ ‘اپنے اندر کے سکون کو تلاش کرنے اور پورے نظام کو دوبارہ ترتیب دینے کے لیے یہ بریک لے رہی ہیں۔
تاہم اب ان کا یہ بریک ختم ہوگیا ہے اور انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ ڈالی ہے جس میں لکھا ہے کہ (لو جی آگئی میں)، مجھے امید ہے کہ آپ سب بھی اپنے گھر والوں کے ساتھ حفظ و امان میں رمضان گزار رہے ہوں گے۔انہو ں نے اپنے چاہنے والوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔