کراچی: ملک کی مشہور و معروف اداکارہ ماہرہ نے اپنے میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر کو سالگرہ پر محبت بھرا پیغام دیا ہے۔
اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنے میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر کے ساتھ گزارے گئے لمحات کی ویڈیو شیئر کی اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میرے جگر کا ٹکڑا، میرا بابر، تم اچھی طرح جانتے ہو کہ تم میرے لیے کتنے اہم ہو، میں شکرگزار ہوں کہ ہم ایک دوسرے سے ملے۔
اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں ماہرہ خان نے مزید لکھا کہ ہمارا یہ تعلق ہمیشہ محبت، خوشیوں اور عزت سے بھرا رہے، ہم ایسے ہی گانے گاتے اور ڈانس کرتے رہیں، میں ہمیشہ تمہیں پیار کرتی رہوں گی، تمہیں بہت بہت سالگرہ کی مبارکباد۔