محمود اچکزئی نے پی ٹی آئی کو سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کرنے کا مشورہ کیوں دیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Mahmood Achakzai asks PTI to postpone Civil Disobedience Movement

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے پاکستان تحریک انصاف سے اپیل کی ہے کہ سول نافرمانی تحریک کو مؤخر کردیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کے ساتھ مذاکرات وقت کی ضرورت ہیں اور اگر مسائل مذاکرات سے حل ہو جائیں تو اس سے بہتر کوئی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بات چیت سے مسائل حل نہ ہوئے تو پھر تحریک چلانا پڑے گی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بغیر حکمت عملی کے تحریک چلانا مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر مظاہرے کیے گئے لیکن رہنماؤں کے نرم رویے نے انہیں خود نقصان پہنچایا۔ پی ٹی آئی قیادت کے فیصلوں میں ابہام نے بھی نقصان پہنچایا۔

عمران خان رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے ذمہ دار قرار

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان نے رہائی کے لیے کوئی حکمت عملی نہ ہونے کی نشاندہی کی اور پی ٹی آئی کی حالیہ “تنہا پرواز” جیسے بیانات کو اپوزیشن اتحاد کے اجلاس میں زیرِ بحث لایا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے 14 دسمبر سے ملک میں سول نافرمانی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو کسی بھی صورت میں سول نافرمانی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

Related Posts