ملک میں چینی کا وافر اسٹاک موجود، امپورٹ کرنے کا فیصلہ غلط ہے، محمود مولوی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو سما

سابق رکن قومی اسمبلی اور سینئر سیاستدان محمود مولوی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ملک میں پہلے ہی 30 لاکھ ٹن چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے، جو آئندہ چھ ماہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔

اپنے اخباری بیان میں محمود مولوی نے کہا کہ پاکستان میں چینی کی ٹوٹل ماہانہ کھپت تقریباً 4.5 لاکھ ٹن ہے جبکہ نومبر کے دوران نئے سیزن کی کرشنگ کا بھی آغاز ہو جائے گا، جس کے بعد مقامی سطح پر چینی کی سپلائی مزید بہتر ہو جائے گی۔

محمود مولوی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ چینی کی قیمتوں میں استحکام اور سپلائی کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ شوگر ملز مالکان سے مشاورت کے ذریعے اس معاملے کا مؤثر اور دیرپا حل تلاش کرے۔

محمود مولوی نے خبردار کیا کہ چینی کی غیر ضروری درآمد سے نہ صرف ملک و قوم کا قیمتی زرمبادلہ ضائع ہوگا بلکہ مقامی کسان اور صنعتکار بھی متاثر ہوں گے۔

Related Posts