کراچی کیلئے بڑا بجلی الرٹ! صبح 8 سے شام 6 بجے تک سپلائی بند؛ جانیں مکمل تفصیلات

تازہ ترین

تازہ ترین

Karachi consumers can choose their own power supplier from 2026, NA told
FILE PHOTO

کے-الیکٹرک نے 30 اپریل 2026 کو شہر کے مختلف علاقوں میں مرمتی کام کے باعث بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ بندش صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جبکہ بعض علاقوں میں صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

اعلان کے مطابق جن علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگی ان میں عباسی مارکیٹ، اختر کالونی، الہٰیرا، علی دولت، المدینہ گوہرا کالونی، الوطن، برنز گارڈن، ڈیفنس پمپنگ 3، فضل پان، خالق الزمان روڈ، خان برادرز، لیپروسی ہسپتال، لکی سینٹر، ملیر وائرلیس، میکسمس، مہران ٹاور، مل راک، مسکین آباد، ماڈل کالونی اے، مسلم آباد، نیشنل ریفائنری، نوبل ہائٹس، پائنیر سٹی، پنجاب ٹاؤن، رشیدیہ مسجد، سعدی ہاؤسز، سائمہ گرین ویلی اور دیگر شامل ہیں۔

کچھ علاقوں جیسے پی ایس او II میں بجلی کی بندش دوپہر 2 بجے سے رات 8 بجے تک ہوگی۔

کے-الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ یہ بندش ضروری مرمتی اور ترقیاتی کاموں کے باعث کی جا رہی ہے تاکہ بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔ صارفین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس دوران پیشگی انتظامات کر لیں۔

Related Posts