ترک گلوکارہ یلدز تلبے (Yıldız Tilbe) نے غزہ کے بے گھر افراد کے لیے رمضان المبارک کے پورے مہینے کے دوران 12 ہزار فلسطینیوں کے افطار کا خرچ خود برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس اعلان سے قبل یلدز تلبے کی جانب سے اہل غزہ کیلئے پناہ گاہوں کے قیام کی مد میں تقریباً 13 ملین ترک لیرہ (3 لاکھ 14 ہزار امریکی ڈالر) کا عطیہ بھی دیا گیا ہے۔
گلوکارہ کی ٹیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام غزہ کے لاکھوں بے گھر افراد کی مدد اور رمضان کے دوران انہیں افطار کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
یلدز تلبے نے کہا کہ رمضان کا مہینہ رحمت، ہمدردی اور خدمت کا مہینہ ہے اور وہ اپنی تمام استطاعت کے مطابق غزہ کے محتاج لوگوں کی مدد جاری رکھیں گی۔
غزہ میں یہ کار خیر نہ صرف مقامی عوام کے لیے آسانیاں فراہم کرے گا بلکہ عالمی سطح پر بھی انسانی ہمدردی اور خیرات کا مظاہرہ ہے۔
یلدز تلبے کی جانب سے اہل غزہ کی یہ امداد دیگر مسلم ممالک کی فلم انڈسٹری کی شخصیات کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








