چرچ میں بڑی واردات، ملزمان قیمتی سامان چرا کر لے گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو اسکرین گریب فیس بک

راولپنڈی کے علاقے تھانہ گوجرخان کی حدود میں واقع سینٹ میری کیتھولک چرچ میں نقب زنی کی واردات پیش آئی ہے جہاں نامعلوم ملزمان نے چرچ کے مرکزی گیٹ کا تالا توڑ کر چرچ کے ہال اور کمروں میں داخل ہو کر قیمتی سامان چرا لیا۔

گوجر خان کے مقامی تھانے میں رابرٹ بہادر گل کی مدعیت میں درج کرائی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق نقب زن چرچ سے یو پی ایس کی دو بیٹریاں، سی سی ٹی وی کیمرے، ڈی وی آر سسٹم، ایل ای ڈی اور چندے کا بکس چرا کر لے گئے۔

ایف آئی آر درج ہونے کے بعد مقامی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ چرچ کے مقام پر پہنچ کر واردات کے حوالے سے تمام شواہد اکٹھے کیے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Related Posts