وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ برآمدات میں مسلسل اضافہ خوش آئند ہے جو اگر جاری رہا تو مستقبل میں آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو آخری کہنا اس وقت ممکن ہے جب ہم اپنی برآمدات میں اضافہ جاری رکھیں۔
وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ تحریکِ انصاف جب سے اقتدار میں آئی ہے، اس کے اقدامات دیکھ کر مسرت ہوتی ہے۔ برآمدات میں اضافہ جاری ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ نومبر کے مہینے میں ڈالر ویلیو میں 11 فیصد گروتھ دیکھی گئی جو گزشتہ سال اسی مہینے کی ڈالر ویلیو کے مقابلے میں 11 فیصد بہتر ہے۔
Making this the last IMF program is only possible if we can get our exports growing. With all the measures taken since the PTI govt formation great to see that exports are now getting stronger and stronger. 11% growth in dollar value in november vs november last year pic.twitter.com/zYY8z721qy
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 20, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ سی پیک میں کوئی چیز چھپانے کی نہیں ،اہم معاشی منصوبہ ہے، وہم اور گمان کا کوئی علاج نہیں ہے ، سی پیک کے دونوں ممالک کیلئے فواد ہیں۔
اسلام آباد میں دو روز قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سی پیک کے دونوں ممالک کیلئے فوائد مثبت ہیں،پاکستان اور چین دونوں فائدہ اٹھا رہے ہیں جبکہ ہم سود ادا کرنے کے لئے بھی قرض لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ صنعت، زراعت اور سیاحت کو بہتر کریں گے تو معیشت بہتر ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے منشور میں تین چیزیں رکھیں، نوجوان آبادی،وسائلز اور لوکیشنز اہمیت رکھتی ہیں۔
مزید پڑھیں: سی پیک میں کوئی چیز چھپانے کی نہیں ہے، اسد عمر
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








