عیدالاضحی کے دوران مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کونمازیوں کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Makkah Grand Mosque to remain closed during Eid-ul-Azha

جدہ: کورونا وائرس سے بچنے کے احتیاطی اقدامات کے تحت مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام یوم عرفات اور عیدالاضحی پر نمازیوں کے لئے بند رہے گی۔

حج کے دوران سیکورٹی منتظم میجر جنرل محمد بن واسل الاحمدی کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام اور اس کے بیرونی احاطے میں نماز کی معطلی جاری رہے گی، مکہ مکرمہ کے لوگ اپنے گھروں میں عرفات کے دن کا افطار کریں۔

انہوں نے کہا ہے کہ معاشرتی فاصلے کو یقینی بنانے کے لئے حجاج کرام کے مسجد الحرام میں داخلے کے لئے ایک نیا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔

احتیاطی تدابیر کے طور پر کعبہ کے اطراف اور صفا اور مروہ کی پہاڑیوں کے درمیان چلنے کی رسومات کی انجام دہی کے لئے طے شدہ راستے متعین کردیئے گئے ہیں اور مسجد الحرام کے علاقے میں داخلے کی اجازت صرف ان لوگوں کو ہوگی جو سرکاری اجازت کے حامل ہوں۔

مزید پڑھیں:کیا یہ پہلی کا چاند ہے؟ فواد چوہدری نے چاند کی تصویر ٹوئٹ کر دی

مکہ مکرمہ میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر مکمل طور پر فعال ہوگا، مختلف سیکورٹی فورسز کے ذریعہ مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں کو 24 گھنٹوں تک کنٹرول کیا جائے گا تاکہ بغیر اجازت کے لوگوں کو داخلے سے روکا جاسکے۔

Related Posts