ملائیکا اروڑا اور بوائے فرینڈ ارجن کپور میں بریک اپ ہوگیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو انڈیا ٹائمز

بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کی راہیں جدا کرنے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی ہیں۔

بالی ووڈ سے متعلق انٹرٹینمٹ سائٹ نے ملائیکہ اروڑا اور بوئے فرینڈ ارجن کپور کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا  ہے کہ دونوں اسٹارز نے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ علیحدگی کے باوجود دونوں کے درمیان ایک خاص تعلق برقرار ہے اور ایک دوسرے کے لیے دل میں خاص جگہ ہے جو بتایا گیا ہے کہ آگے بھی رہے گی۔

ذرائع کے مطابق ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور نے اپنا تعلق ختم ہونے کے بارے میں میڈیا یا عوامی طور پر بات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کے تعلقات کا آغاز 2018 میں ہوا تھا۔ اس سے قبل ملائیکہ اروڑا نے ارباز خان سے شادی کی تھی جو 2017 میں ختم ہوگئی تھی۔

Related Posts