نیویارک: نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی عرف گل مکئی نے بھی ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹوک میں اکاؤنٹ بنالیا، اپنی پہلی ویڈیو بھی اپ لوڈ کردی۔
گل مکئی کے نام سے شہرت پانے والی ملالہ یوسف زئی نے اپنے پیغام میں کہا کہ شاید آپ میں سے کچھ مجھے پہلے سے ہی جانتے ہوں، شاید آپ نے اقوام متحدہ کی تقریر سنی ہو یا میری کتاب پڑھی ہو گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ شاید آپ میں سے کچھ مجھے ابھی تک نہیں جانتے ہیں لہٰذا میں اپنا تعارف کروادوں گی۔
اپنی پہلے ویڈیو میں انہوں نے ٹک ٹوک کوہائے کہتے ہوئے بتایا کہ میری پسندیدہ چیزیں جوتے ، مزاح اور کتابیں پڑھنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرا نام ملالہ یوسف زئی ہے۔ میری عمر 23 سال ہے اور میں لڑکیوں کی تعلیم کی کارکن ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے حالیہ گریجویٹ ہوں ، مجھے جوتے ، کامیڈی ، کتابیں پڑھنا پسند ہے اور میں دنیا بھر کی تمام لڑکیوں کے لئے محفوظ تعلیم کے لئے مہم چلانے کے علاوہ وکالت بھی کرتی ہوں۔ مزید یہ کہ ملالہ نے اپنے مداحوں اور ناظرین کو ملالہ فنڈمیں عطیہ کرنے کی اپیل کی۔