شہرہ آفاق امریکی سیریز فرینڈز ری یونین 27 مئی کو نشر کی جائے کی جائیگی، پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ، جسٹن بیبر اور لیڈی گاگا سمیت متعدد مشہور شخصیات بھی اس میں شامل ہوں گی۔
فرینڈز ری یونین ایچ بی او میکس پر ریلیز کی جائیگی، اصل کاسٹ کے ساتھ 15 سے زیادہ مشہور شخصیات بھی شامل ہوں گی۔
‘فرینڈز، دی ری یونین کی فلمبندی ایک برس قبل مکمل ہوجانی تھی لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگئی۔کسی اسکرپٹ کے بغیر فرینڈز: دی ری یونین کے ون آف اسپیشل کی فلم بندی رواں برس کے اوائل میں لاس اینجلس میں اسی انداز میں کی گئی جیسا کہ فرینڈز کی اوریجنل کامیڈی تھی۔
1990 کی دہائی کے مقبول ترین ٹی وی شوز میں سے ایک قرار دیے جانے والے ‘فرینڈز کی 10 سالہ نشریات 2004 میں این بی سی ٹی وی پر اختتام پذیر ہوئی تھی۔
تاہم اسٹریمنگ پلیٹ فارمز نے اس مقبول ڈراما سیریز کو ایک نئی زندگی بخشی جہاں اس نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے شو کا اعزاز پایا۔
ایچ بی او میکس کے مطابق فرینڈز کی پرانی کاسٹ کے اراکین ٹام سیلیک (رچرڈ) اور میگی ویلر (جینیس) کے ساتھ ساتھ ری یونین میں برطانوی کھلاڑی ڈیوڈ بیکھم، گیم آف تھرونز کے اداکار کٹ ہیرنگٹن اور پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سمیت 15 معروف شخصیات بطور مہمان شریک ہوں گی۔