شادی سے قبل عصر ملک میرے بہترین دوست بنے۔ملالہ یوسفزئی

تازہ ترین

تازہ ترین

شادی سے قبل عصر ملک میرے بہترین دوست بنے۔ملالہ یوسفزئی
شادی سے قبل عصر ملک میرے بہترین دوست بنے۔ملالہ یوسفزئی

پاکستان کی نوبل انعام یافتہ سوشل ایکٹویسٹ ملالہ یوسفزئی نے شریکِ حیات کے متعلق سوالات پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ شادی سے قبل عصر ملک میرے بہترین دوست بنے۔

تفصیلات کے مطابق حقوقِ نسواں کی علمبردار ملالہ یوسفزئی نے عالمی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 9 نومبر کو برمنگھم میں ایک سادہ نجی تقریبِ نکاح میں ہماری شادی ہوئی۔عصر ملک کی صورت میں مجھے ایک بہترین دوست اور ساتھی مل گیا۔

یہ بھی پڑھیں:
مجھے مہربان ساتھی مل گیا، عصر ملک کا ملالہ سے اظہارِ محبت

ملالہ یوسفزئی اور عصر ملک کہاں ملے؟ تعلق رشتے میں کیسے بدلا؟

پارٹنرشپ مبارک ہو، ملالہ یوسفزئی کے نکاح پر سوشل میڈیا صارفین کا ردِ عمل

حقوقِ نسواں کے متعلق ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ میرے پاس اب بھی خواتین کو درپیش چیلنجز کے متعلق جوابات نہیں تاہم یقین ہے کہ شادی میں دوستی، محبت اور مساوی سطح کے تعلقات قائم کیے جاسکتے ہیں۔ ہماری ملاقات 2018ء کے موسمِ گرما میں ہوئی۔

سماجی رہنما ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ عصر ملک نے کرکٹ کے شعبے میں بہت کام کیا، اس لیے مجھے ان سے بہت سی باتیں کرنی تھیں۔ میری حسِ مزاح عصر کو پسند آئی اور ہم بہترین دوست بن گئے۔ ہماری ترجیحات مشترک تھیں اور ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا تھا۔

عصر ملک کے متعلق مزید گفتگو کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ ہم نے خوشی اور دکھ کے لمحات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ اپنی ذہنی کشمکش کے دوران بھی ہم نے ایک دوسرے کا نقطۂ نظر سنا اور سمجھا۔ مجھے شادی کیلئے زیورات عصر کے گھر سے ملے۔

ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ تقریبِ نکاح کیلئے کھانے اور سجاوٹ وغیرہ کا اہتمام میرے والد نے کیا۔ معاونین نے فوٹو گرافرز اور میک آرٹسٹ بلوائے۔ میری 3 بہترین سہیلیوں نے کام چھوڑ کر تقریب میں شرکت کی۔ مہندی اپنے ہاتھوں پر میں نے خود لگائی تھی۔ 

 

Related Posts