برطانیہ میں 85 لاکھ یورو کے ملٹری ہیلی کاپٹر کے اندر 2 نشے میں دھت مرد اور عورت فوجی اہلکار کو سیکس کرتے پکڑا گیا ہے۔
برطانوی ملٹری ایوی ایشن اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق پکڑے جانے کے بعد دونوں فوجیوں کو ہیلی کاپٹر سے باہر آنے اور کپڑے پہننے کو کہا گیا۔
رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں ایک ملٹری ٹریننگ ایریا میں اپاچی ہیلی کاپٹر کے روٹرز یا پنکھے کو غیرمعمولی حرکت کرتے ہوئے دیکھ کر دیکھ بھال کرنے والے عملے نے چیک کرنے کا فیصلہ کیا اور یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس کے اندر دو سپاہی سیکس کر رہے ہیں۔
مبینہ طور پر دونوں برطانوی فوجی اس وقت نشے میں تھے۔ برطانوی اخبار مرر کے مطابق ایئربیس کے زمینی عملے نے میزائلوں اور بڑی بیرل والی گن سے لیس اپاچی ہیلی کاپٹر جس کی مالیت 8.5 ملین یورو ہے کو رات کے وقت کے معمول کے مطابق صاف کر کے کام مکمل کر لیا تھا۔
جب عملے کی نظر ہلتے روٹرز یا پنکھے پر پڑی اور پھر نیچے پورا ہیلی کاپٹر جھومتے دیکھا تو ان کی توجہ مبذول ہوئی۔
یہاں تک کہ انہوں نے ہیلی کاپٹر سے عجیب و غریب آوازیں بھی سنیں اور جب انہوں نے یہ دیکھنے کا فیصلہ کیا کہ اس کی وجہ کیا ہے تو نشے کی حالت میں ہیلی کاپٹر کے عقبی کاک پٹ میں دو فوجیوں کو نیم برہنہ حالت میں جنسی سرگرمی میں مصروف پایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مرد فوجی اپنی وردی میں ملبوس تھا جبکہ عورت سویلین لباس میں تھی۔ ملٹری ایوی ایشن اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق دونوں فوجیوں کو ہیلی کاپٹر سے باہر آنے اور کپڑے پہننے کو کہا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ظاہر ہو گیا کہ پچھلے کاک پٹ پر دو لوگوں نے قبضہ کر رکھا تھا جو جنسی تعلقات میں مصروف تھے۔ دونوں کمر سے نیچے برہنہ تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








