سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکاخاتمہ کروائے،ملیحہ لودھی

تازہ ترین

تازہ ترین

سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکاخاتمہ کروائے،ملیحہ لودھی
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کاکہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عدم عملدر آمد کی واضح نشانی ہے۔قراردادوں پر عدم عملدر آمد کی قیمت کشمیریوں نے اپنے خون سے ادا کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنی پیغام میں ملیحہ لودھی کاکہناتھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند اورگرفتارشہریوں کو رہا کرے جب کہ بھارت غیرمسلح احتجاج اورمظاہروں کے خلاف طاقت کا استعمال بھی بند کرے۔

ملیحہ لودھی کاکہناتھا کہ جنرل اسمبلی میں سلامتی کونسل کی کارکردگی پرمباحثےسےخطاب  میں سلامتی کونسل سے کردارادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے،ان کاکہناتھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عدم عملدر آمد کی قیمت کشمیریوں نے اپنے خون سے ادا کی۔

پاکستانی مندوب کاکہناتھا کہ  سلامتی کونسل بھارت سے مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو اٹھانے سمیت مواصلاتی بلیک آؤٹ ختم کرنے اورشہریوں کوحقوق دینے کا مطالبہ کرے۔  قراردادوں کو نظر انداز کرنا سلامتی کونسل کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عدم عملدر آمد کی واضح نشانی ہے۔

ملیحہ لودھی نےکہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کو ختم ہونا ہوگا۔  حالیہ بھارتی غیر قانونی اقدام سے کشمیر میں جبر میں اضافہ ہوا، 

انہوں نےکہا کہ مقبوضہ وادی میں انسانیت سوز مظالم کو ختم ہونا ہوگا، سلامتی کونسل کومقبوضہ وادی میں جبری گرفتاریاں اور مظاہرین پر پیلٹ گنز کے استعمال کو بھی رکوانا ہوگا۔

Related Posts