ملیکہ بخاری نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی

تازہ ترین

تازہ ترین

ملیکہ بخاری نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی
ملیکہ بخاری نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی رہنماء ملیکہ بخاری کی جانب سے اعلان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

ملیکہ بخاری کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں، ہر پاکستانی کیلئے 9 مئی کے واقعات تکلیف دہ ہیں، ان واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ چاہتی ہوں کہ اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزاروں،میں چاہتی ہوں بحیثیت وکیل پاکستان میں اہم کردار ادا کروں۔

انہوں نے کہا کہ جیل کی مشکلات کا سامنا مشکل ہے، دلیری کیساتھ ان مشکلات کا سامنا کیا، مئی کی گرمی میں اڈیالہ جیل میں ایک دن گزاریں تو مشکلات کا اندازہ ہو، اگر سرخ لکیر کو کراس کیا جاتا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔

ملیکہ بخاری نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات ہوں گی تو چیزیں سامنے آئیں گی، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے۔

مزید پڑھیں:پولیس پرویز الہیٰ کی گرفتاری کیلئے ان کی رہائشگاہ پہنچ گئی

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماء ملیکہ بخاری کو کچھ دیر قبل اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ انہیں تھری ایم پی او کے تحت جیل میں نظر بندی کا سامنا تھا۔

Related Posts