زرداری کو عمران خان کا پیغام پہنچانے کی ملک ریاض کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

زرداری کو عمران خان کا پیغام پہنچانے کی ملک ریاض کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی
زرداری کو عمران خان کا پیغام پہنچانے کی ملک ریاض کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

لاہور: عمران خان کا پیغام سابق صدر آصف زرداری کو پہنچانے کی ملک کے نامور پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔

مبینہ آڈیو میں سنا جا سکتا ہے ملک ریاض کہہ رہے ہیں کہ سر بس بتانا تھا، میں نے پہلے بھی آپ کو بتایا تھا، باتیں آپ سے کرنی ہیں، آپ نے کہا تھا بات نہیں کریں گے، آپ کو انفارمیشن دینی تھی، خان کی طرف سے مجھے بہت زیادہ میسجز تھے کہ پیچ اپ کروا دیں آپ کے ساتھ، آج تو اس نے مجھے بہت ہی میسجز کیے۔

سابق صدر آصف علی زرداری ملک ریاض کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ اب ایسی صورتحال ممکن نہیں، اس کے جواب میں ملک ریاض کہتے ہیں کہ نہیں ٹھیک ہے، بس آپ کے سامنے بات رکھ دوں۔دوران گفتگو آصف زرداری مسلسل کھانستے ہوئے بھی سنائی دیے۔

مزید پڑھیں:نواز شریف نے 5 ارب ڈالر کی امداد ٹھکرا کر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا دیا،مریم نواز

واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اور ماضی میں متعدد بار تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جلسوں اور میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق صدر پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں اس ملک کی بیماری بھی قرار دے چکے ہیں اور ان پر شدید تنقید کرتے رہے ہیں۔

Related Posts