لاہور میں بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچنے والے ملزم کا عبرتناک انجام

تازہ ترین

تازہ ترین

Man accused of snatching gold earrings from elderly woman killed in Lahore police encounter
ONLINE

لاہور: مناواں کے علاقے میں پولیس اور دو خطرناک ملزمان کے درمیان ہونے والے مبینہ مقابلے میں بزرگ خاتون سے سونے کی بالیاں چھیننے والا مرکزی ملزم فرحان علی اپنے ساتھی جان شاہ سمیت ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان سنگین جرائم کی طویل فہرست میں ملوث تھے اور شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد مقدمات کا سامنا کر رہے تھے۔

حالیہ دنوں میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ ملزم فرحان علی ایک بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں زبردستی نوچ رہا ہے۔

 

اس واقعے نے عوامی سطح پر شدید غم و غصہ پیدا کیا اور حکومت نے فوری کارروائی کے احکامات دیے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، سی سی ڈی کینٹ یونٹ کی ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان موقع پر ہلاک ہو گئے۔ اس دوران ایس ایچ او عاطف ذوالفقار بال بال بچ گئے، جب ان کی بلٹ پروف جیکٹ پر گولیاں لگیں۔

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے غازی آباد واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی تھی کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کی نگرانی پہلے سے جاری تھی اور انہیں سنگین جرائم کی وجہ سے ’ہائی رسک‘ سمجھا جا رہا تھا۔

تحقیقات جاری ہیں اور پولیس ان ملزمان کے دیگر مقدمات اور ممکنہ ساتھیوں کے بارے میں مزید معلومات اکٹھی کر رہی ہے۔

Related Posts