سکھر: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)سکھر نے اہم کارروائی کرتے ہوئے جعلی لڑکیوں کے نام سے آئی ڈی بنا کر مردوں کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والے ملزم کوحراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سکھر نے لال گل نامی ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم متعدد مردوں کو بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث تھا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم شکایت کنندگان کی فحش تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہا تھا۔
ملزم نے فیس بک پر لڑکی کے نام سے جعلی آئی ڈی بنائی۔ اس آئی ڈی سے وہ مردوں کو ویڈیو کالز کرتا تھا اور ان کی ویڈیوز ریکارڈ کر لیتا تھا۔
ملزم مردوں کو تعلقات کی پیشکش کرتا اور انکار پر فحش ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کے لیے پیسے مانگتا تھا، فی شخص سے 20 سے 30 ہزار روپے مانگے جاتے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے موبائل سے بچوں سمیت 15 افراد کی فحش ویڈیوز برآمد ہوئیں۔ ملزم درجن سے زائد افراد کی بلیک میلنگ میں ملوث ہے۔
مزید پڑھیں: کلفٹن کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، متعدد افراد زیرِ حراست
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








