کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں عمیر نامی نوجوان کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔
ایس ایس پی کراچی غربی فداحسین نے بتایا کہ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کر کے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم کا نام اویس ہے جس نے عمیر پر فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔
ملزم اویس کے قبضے سے فائرنگ کے دوران استعمال کیا جانے والا پستول برآمد کر لیا گیا ہے۔مقتول عمیر نے ملزم اویس کو 2 لاکھ روپے ادھار دیئے جو ملزم اسے واپس نہ کرسکا۔
، مقتول عمیر لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو راشن تقسیم کرتا تھا۔ایس ایس پی کراچی غربی کے مطابق ملزم اویس نےپولیس کو بیان دیا ہے کہ مقتول عمیر اپنی رقم کا بار بار تقاضہ کررہا تھا۔
ملزم نے بیان دیا ہے کہ میں نے رقم کے تقاضے سے تنگ آکر عمیر کو قتل کیا جبکہ ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔