پنجاب پولیس کی وردی پہن کر ٹک ٹاک بنانے والا شخص گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

پنجاب پولیس کی وردی پہن کر ٹک ٹاک بنانے والا شخص گرفتار
پنجاب پولیس کی وردی پہن کر ٹک ٹاک بنانے والا شخص گرفتار

راولپنڈی: معروف سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پنجاب پولیس کی وردی پہن کر ٹک ٹاک بنانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ٹک ٹاکر کے خلاف درج ایف آئی آر کے متن مطابق ٹک ٹاکرسلیمان پیرودھائی کا رہائشی ہے، ملزم کے قبضے سے پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر کی وردی برآمد ہوئی۔

سلمان کے خلاف درج مقدمے کے مطابق ملزم نے پولیس کی وردی پاس رکھ کر ٹک ٹاک بنانے کے جرم کا ارتکاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں جاری حجاب تنازع ، مسلمانوں کے کاروبار پر بھی پابندی

خیال رہے کہ ٹک ٹاکر کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات میں ٹک ٹاکر کا کہنا ہے کہ وہ شوقیہ پولیس کی وردی ساتھ رکھتا ہے۔

Related Posts