راولپنڈی :ضلع لیہ کے علاقہ چوبارہ میں اعتکاف پر بیٹھے ہوئے شخص نے عشاء کی نماز ادا کرنے والے بچے کے ساتھ بدفعلی کر ڈالی ۔
متاثرہ بچہ ذوالفقارعلی جس کی عمر 13 سال ہے، جامع مسجد میں نماز عشاء کی ادائیگی کے لئے گیا تو وہاں پر اعتکاف پر بیٹھے ملزم شاکر نے ادائیگی نماز کے بعد ذوالفقارعلی کو نوافل عبادات کی عرض سے بدنیتی سے ورغلا کر مسجد میں روک لیا ۔
مورخہ 15 مئی 2020 ء کو رات 11 بج کر تیس منٹ پر ملزم شاکر نے ذوالفقارعلی کو نشہ آور گولیاں کھلاکر بیہوش کردیا اور بے ہوشی کی حالت میں ملزم شاکر ذوالفقارعلی سے زنا کرتا رہا ۔
ذوالفقارعلی فجر کے وقت غنودگی کی حالت میں اپنے گھر چلا گیا اور اپنے والدین کو اپنے ساتھ ہونے والی تمام روداد بیان کر دی۔
ذوالفقارعلی کے دادا کی مدعیت میں پولیس نے میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
ذوالفقارعلی کے دادا کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک رحمتوں برکتوں کا مہینہ ہے جس میں انسان اللہ تعالی سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتا ہے لیکن یہاں تو معاملہ ہی الٹ نکلا۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں تبدیلی آگئی، خواجہ سراء پنکی نے نوجوان لڑکے کی عزت تار تار کردی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








