راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرکے 10 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق مدعیہ مقدمہ نے کہا کہ میری بیٹی اسٹیشنری کا سامان لینے گئی تو دوکاندار جہانگیر نے نازیبا حرکات کیں، ویسٹریج پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم جہانگیر کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، بچوں، خواتین سے زیادتی، ہراسمنٹ نا قابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات ایک سنگین مسئلہ ہیں۔ 2023 میں پنجاب میں بچوں کے اغوا کے 2,534 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں سے 840 لاہور میں پیش آئے۔ اسی سال جنسی زیادتی کے 891 کیسز میں سے 346 لاہور سے تھے۔
2024 کی رپورٹ کے مطابق پچھلے پانچ سالوں میں ملک بھر میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 5,398 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں سے 62 فیصد پنجاب میں ہوئے۔ لاہور میں سب سے زیادہ 1,176 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ان واقعات کی روک تھام کے لیے قوانین کے مؤثر نفاذ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت، اور عوامی آگاہی مہمات کی ضرورت ہے۔ متاثرہ بچوں کی مدد کے لیے مشاورت اور مالی معاونت بھی اہم ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








