راولپنڈی: چارسدہ تنگی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 7سالہ بچے سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کے مطابق ملزم مدثر ولد عرب گل نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔دوسرے ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی۔
پولیس کوتھانہ تنگی کی حدود میں میں سات سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی کی اطلاع ملی۔ تھانہ تنگی میں بچے کے والد کی مدعیت پر ملزمان اختر علی ولد اصغر اور مدثر ولد عرب گل ساکنان شڑومیاں صاحب کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








