راولپنڈی، 14 سالہ دلہن پرانسانیت سوزتشدد، برہنہ حالت میں گھر سے نکالنے پر ملزم گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی، 14 سالہ دلہن پرانسانیت سوزتشدد، برہنہ حالت میں گھر سے نکالنے پر ملزم گرفتار
راولپنڈی، 14 سالہ دلہن پرانسانیت سوزتشدد، برہنہ حالت میں گھر سے نکالنے پر ملزم گرفتار

راولپنڈی میں 14 سالہ دلہن پر غیر قانونی شادی کرکے انسانیت سوز تشدد کیا گیا جس پر انسانیت بھی شرما گئی، پی ٹی آئی رہنما ذکیہ عباسی نے واقعے پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور معروف سماجی کارکن ذکیہ صفدر عباسی نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ایسے ذہنی اور نفسیاتی مریضوں کو نشانِ عبرت بنانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے علاقے ملک کالونی گرجا روڈ کے رہائشی 26 سالہ بادشاہ خان نے اپنی نوبیاہتا دلہن پر تشدد کیا اور اسے گھر سے برہنہ حالت میں باہر نکال دیا، شوہر بیوی کی عزت کا محافظ ہوتا ہے نہ کہ اسے سرِ بازار نیلام کرے۔ 

پی ٹی آئی رہنما ذکیہ عباسی نے کہا کہ پولیس کو چاہئے کہ اس نفسیاتی اور ذہنی مریض شخص کو قرارواقعی سزا دلا کر اسے نشانِ عبرت بنا دے۔واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ملزم کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جانی چاہئے۔ 

قبل ازیں بادشاہ خان نے 14 سالہ لڑکی کے ساتھ شادی کرکے مبینہ بدسلوکی کی اور اسے گھر سے باہر نکالا۔ ہمسایوں نے لڑکی کو تن ڈھانپنے کیلئے کپرے دئیے۔ لڑکی کے والد یوسف خان نے ملزم بادشاہ خان کے خلاف رپورٹ درج کرادی۔

یوسف خان کا کہنا تھا کہ 40 روز قبل میری بیٹی کی شادی ہوئی۔ گزشتہ روز بادشاہ نامی ملزم نے میری بیٹی کو چارپائی سے باندھ کر تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

طبی معائنے میں لڑکی کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے جبکہ نمونے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ارسال کردئیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک رپورٹ آنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نے13 لاکھ ادا کرکے اسپین جانے والے2مسافروں کوروک لیا

Related Posts