اسلام آباد ائیرپورٹ سے اسلحہ لے جانے کی کوشش ناکام، مشکوک شخص گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد ائیرپورٹ سے اسلحہ لے جانے کی کوشش ناکام، مشکوک شخص گرفتار
اسلام آباد ائیرپورٹ سے اسلحہ لے جانے کی کوشش ناکام، مشکوک شخص گرفتار

اسلام آباد کے نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف نے اسلحہ لے جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے ایس ایف نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ لے جانے کی کوشش ناکام بنائی۔ اے ایس ایف کو اطلاع ملی تھی کہ اسلحے سمیت کوئی شخص ائیرپورٹ میں داخل ہونے کی کوشش کرے گا۔

خفیہ اطلاع موصول ہونے پر ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) حرکت میں آگئی۔ ائیرپورٹ آنے والی تمام گاڑیوں کی سخت چیکنگ شرع کردی گئی جبکہ مشکوک شخص کی گاڑی ائیرپورٹ کی پارکنگ سے ملی جس کی احتیاط سے تلاشی لی گئی۔

تلاشی اور چیکنگ کے دوران گاڑی کی سیٹ کے نیچے 9 ایم ایم پستول، 2 عدد میگزین اور 36 لائیو راؤنڈز برآمد ہوئے۔ مشکوک شخص کے پاس اسلحے کا لائسنس بھی موجود نہیں تھا۔ مزید کارروائی کیلئے ملزم کو حساس اداروں کے حوالے کردیا گیا جس سے تفتیش جاری ہے۔ 

قبل ازیں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی ائیرپورٹ پر لاکھوں روپے ادا کرکے جعلی ویزے پر ترکی جانے والے 3 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔

 ایف آئی اے امیگریشن (روانگی) نے گزشتہ ماہ 8 مئی کو کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے پر ترکی جانے والے 3 مسافروں کو حراست میں لے لیا جو غیر قانونی طریقے سے ترکی روانہ ہونے والے تھے۔

مزید پڑھیں: کراچی ائیرپورٹ پر جعلی ویزے پر ترکی جانے والے 3مسافرگرفتار

یاد رہے کہ اِس سے قبل پشاور میں باچا خان ائیرپورٹ آفیشلز نے ٹوائلٹ سے 20 تولے سونا برآمد کر لیا جو ائیرپورٹ پر تعینات کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق رواں برس جنوری کے دوران سونا دبئی سے پشاور غیر قانونی طور پر اسمگل کیا جارہا تھا جو قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی فلائٹ نمبر پی کے 284 کے ذریعے پاکستان پہنچا۔

مزید پڑھیں: باچا خان ائیرپورٹ، 20 تولے سونا کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا

Related Posts