اسلام آباد ایئرپورٹ پر بم کی جھوٹی اطلاع دینے والا شخص گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: اسلام آباد ایئرپورٹ پر بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پربم کی جھوٹی اطلاع اے ایس ایف کے کنٹرول روم پر دی گئی جس پراطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل ا سکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔

سرچ آپریشن کے دوران بم کی اطلاع غلط ثابت ہوئی جس پراے ایس ایف نے کالر کو ٹریس کرکے بہلاکر اسلام آباد ایئرپورٹ بلایا۔

کالر توصیف انور گجرات کا رہائشی ہےابتدائی تحقیقات کےمطابق توصیف انور کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر سامان گم ہوگیا تھاملزم نے سامان گم ہونے پر بم کی جھوٹی اطلاع دے ڈالی ، ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

Related Posts