سندھ میں دلخراش واقعہ، باپ نے 15 دن کی بچی کو زندہ دفن کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

man buries 15-day-old daughter alive in sindh

سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں کنڈیارو کے علاقے ٹھاروشاہ میں باپ نے 15 دن کی معصوم بچی کو زندہ دفن کردیا، پولیس نےملزم کو گرفتار کرلیا،طیب عرف مچھر راجپر نے جرم کا اعتراف کرلیا۔

بچی کے والدنے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہاکہ علاج کے پیسے نہ ہونے پر معصوم بچی کو بوری میں بند کرکے دفن کردیا،ملزم کا کہناتھا کہ بچی کو محلہ میں پڑوسیوں کو دیا مگر انہوں نے واپس کردی تھی،ملزم نے پولیس کے سامنے التجائیں کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سے غلطی ہوگئی مجھے معاف کردو۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 25 روزقبل پیش آیا تھا، سوشل میڈیا سے واقعہ کا علم ہوا، ٹھاروشاہ پولیس نے ملزم کو ہمراہ لیکر قبرستان میں قبر کی نشاندہی کروا لی،ملزم طیب عرف مچھر راجپر کیخلاف مقدمہ داخل کردیاہےجبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش قبر سے نکال لی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق بچی کوپیدائش سے ہی خون کی کمی تھی، ڈاکٹر نے حیدرآباد لے جانے کا مشورہ دیا جبکہ بچی کے والد نے بتایاکہ ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ بچی کا حیدرآباد میں علاج کراتے، اس لئے زندہ دفن کردیا۔

Related Posts