روٹھی بیویوں کو منانے کیلئے جانیوالے دو سگے بھائی سسرال میں قتل، ملزم گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

Video of 5 murders in South Africa goes viral on social media

راولپنڈی :ضلع راولپنڈی تحصیل گوجر خان تھانے کی حدود ڈھیری رانجھیاں میں فائرنگ سے 2 افراد قتل ، ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔

قتل ہونیوالے دونوں سگے بھائی تھے،دونوں بھائیوں کی آٹھ ماہ قبل ایک ہی گھر میں شادی ہوئی تھی، دونوں بھائیوں کی بیویاں ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھیں۔

دونوں بہنوں کا کہنا تھاکہ ہم اب ان کے ساتھ مزید زندگی نہیں گزار سکتیں، اس لیے ہمارے جہیز کا سامان واپس کیا جائے، جہیز کا سامان واپس جانے پر دونوں سگے بھائی اپنے سسرال گئے ۔

سسرال میں تلخ کلامی پر لڑکی کے بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے دونوں بہنوئیوں کو قتل کر دیا، قتل ہونے والے دونوں سگے بھائیوں کی شناخت ظاہر اور عدنان کے نام سے کر لی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں 5 سالہ بچی زلیخا کے قتل میں ملوث ملزمہ کاشوہر گرفتار

دونوں بھائیوں کو خالہ زاد بھائی نے گولیاں ماریں، مقتولین کی نعشیں ٹی ایچ کیو گوجرخان پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی گئی ہیں، گوجرخان پولیس کا کہنا ہے کہ ان کا آپس میں گھریلو تنازع تھا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو موقع سے گرفتار کرلیا ہے اور مزید کارروائی مکمل کرکے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی جائے گی ۔

Related Posts