شادی سے انکار جرم؟ ملزم نے لڑکی کو اغوا کے بعد قتل کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

شادی سے انکار
(فوٹو: آن لائن)

ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ میں شادی سے انکار جرم بن گیا، ملزم  نے لڑکی کو اغوا کرکے چاقو کے وار کرکے قتل کردیا، جو تاحال مفرور ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمالیہ کی بستی پیراں میں پیش آنےوالے افسوسناک واقعے میں ملزم نے لڑکی کو مبینہ طور پر شادی سے انکار کرنے پر بے رحمی سے قتل کردیا۔ لڑکی کے والد نے ملزم کے خلاف مبینہ شکایت درج کرادی۔

مقتولہ کے والد کا پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں کہنا ہے کہ ہمسائے نے بیٹی کا رشتہ مانگا تھا، جس سے انکار پر لڑکے نے ہفتے کی صبح بیٹی کو اغوا کیا اور پھر قتل کرکے لاش کھیت میں پھینک دی۔

کمالیہ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جھنگ میں فیصل آباد روڈ پرسڑک کنارے سے  19 سالہ طالبہ کی لاش ملنے پر ایک ملزم کو حراست میں لے لیاگیا۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی زرعی یونیورسٹی کی 19 سالہ طالبہ بس کے ذریعے جھنگ میں اپنے گھر آرہی تھی۔ طالبہ اپنے سفر کے دوران اہلخانہ کے ساتھ رابطے میں تھی تاہم  اہلخانہ سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد پولیس کو طالبہ کی لاش چنیوٹ روڈ پر موڑ کے قریب ملی۔

جولائی 2025 کی رپورٹ کے مطابق ملزم طیب نے بیان دیاکہ اُس نے طالبہ کو چنیوٹ موڑ کے قریب ورغلا کر بس سےاتارا اور بعد میں اغوا کرکے زہریلی چیز کھلا کر قتل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے اپنی گاڑی استعمال کی اور لاش کو سڑک پرپھینک دیا۔

Related Posts