لاہور میں چوری کے الزام پر جھگڑا، شوہر نے 2 بچوں اور بیوی سمیت 3 افراد کو قتل کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Husband kills wife in Karachi

لاہور میں  چوری کے الزام پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد شوہر نے اپنے 2 کمسن بچوں اور بیوی سمیت 3 اہلِ خانہ کو قتل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں پیش آیا جہاں شوہر نے معمولی تلخ کلامی کے بعد بیوی اور بچوں کی جان لے لی۔

مقامی پولیس کے مطابق کچھ عرصہ قبل ہی خاتون نے دوسری شادی کی، شوہر پر الزام تھا کہ اس نے گھر سے کپڑے چوری کیے ہیں جس پر میاں بیوی میں جھگڑا ہوا۔

کپڑے چوری کرنے کے الزام پر ملزم نے غصے میں آ کر تیز دھار آلۂ قتل کے ذریعے اپنی بیوی اور بچوں کی زندگی کے چراغ گل کردئیے۔ خاتون کے دونوں بچے پہلے شوہر سے تھے۔ تینوں مقتولین کی میتیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم قتل کے بعد فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے تلاش اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزم کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ماں کے اعضاء کاٹ کر قتل کرنے والی  ملزمہ بحالی مرکز منتقل

Related Posts