ملتان میں ہوا کی بیٹی غیرت کی بھینٹ چڑھ گئی، شوہر نے قتل کرکے لاش زمین میں گاڑھ دی

تازہ ترین

تازہ ترین

MAN KILLS his WIFE in MULTAN

ملتان:خواتین کے خلاف گھناؤنے جرائم میں تیزی، ملتان کے علاقے جلال پور پیر والا تحصیل میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کرکے شواہد مٹانے کیلئے لاش زمین میں گاڑھ دی،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم ممتاز نے بتایا کہ اس نے چار روز قبل اپنی بیوی کو قتل کیا اور اس کی لاش کو رہائش گاہ کے قریب دفن کردیا، ملزم کا کہنا ہے کہ اسے اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا اس لئے قتل کیا ہے۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کیااور پھر تمام شواہد ضائع کرنے کے لیے لاش کو زمین میں گاڑھ دیا،پولیس کو واقعہ کے بارے میں اس وقت معلوم ہوا جب ملزم کے بھائی نے قتل کے حوالے سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:فیصل آباد، نوجوان کی دوستوں کیساتھ ملکر اپنی ہی منگیترکیساتھ اجتماعی زیادتی

چند روز قبل لاہور میں مسلم پورہ کے علاقہ میں فقیر حسین نامی ملزم نے تین بچوں کی ماں 27سالہ روزیہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کر لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ کے والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کی گیارہ سال قبل شادی ہوئی تھی، دو ماہ سے خلع لینے کے بعد ہمارے ساتھ رہ رہی تھی، روزیہ کا شاہ زیب نامی شخص سے تعلق تھا جس پر اسے بہت بار سمجھایا۔

ان کا کہنا ہے کہ مقتولہ اور اس کے بھائی ملزم فقیر حسین کو روزیہ کا شاہ زیب کے ساتھ تعلق ناگوار گزرا جس پر اس نے بہن کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم فقیر حسین موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

Related Posts